وزیرِ اعظم سے مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد کی ملاقات

0
55

اسلام آباد: پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کی تجارتی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے سرگرم ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں عبدالرزاق داؤد نے وزیرِ اعظم کو ازبکستان دورے کے بعد باہمی تعاون و تجارت کے معاہدوں پر پیش رفت اور سرمایہ کاروں کی طرف سے مثبت نتائج کی پیش گوئی سے آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ وزیرِ اعظم کو باقی وسطی ایشیائی ریاستوں، خاص طور پر تاجکستان کے متوقع دورے کی حکمتِ عملی اور اس سے سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے حاصل ہونے والے نتائج سے بھی آگاہ کیا۔ مزید رواں ہفتے سرمایہ کاری بورڈ کے اجلاس اور رواں ماہ مختلف چیمبرز آف کامرس کے متوقع اجلاس اور اس کی حکمتِ عملی پر بھی بریفنگ دی۔

وزیرِ اعظم نے وسطی ایشیائی ریاستوں سے تجارتی تعلقات کے استحکام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان بشمول ان ریاستوں کے خطے بھر کو سمندر تک رسائی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مستقبل قریب میں پاکستان کی بندرگاہیں سی پیک کے ذریعے اہم تجارتی راستوں کی بنیاد رکھیں گی۔ مزید وزیرِ اعظم نے وزارتِ تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کو تاریخ میں پہلی دفعہ وسطی ایشیائی ریاستوں سے تجارتی تعلقات بڑھانے کی کوششوں کو ترجیح دینے پر سراہا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں