سعودی محکمہ پاسپورٹ کا اعلان، تارکین وطن کے لیے ایک ماہ کی توسیع

0
13

جدہ (ش ن) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وزٹ ویزوں کی مدت ختم ہونے والے تارکین وطن کے لیے ایک ماہ کی توسیع دینے کا اعلان کیا ہے، نئے قانون کا اطلاق( یکم محرم) 27 جون سے کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب ایسے وہ تمام تارکین وطن جو کسی بھی طرح کے وزٹ ویزوں کے حامل ہیں اور ان کے ویزوں کی مدت ختم ہوچکی ہے، وہ الیکٹرانک پلیٹ فارم ابشر کے تواسل سروس پر درخواست دے سکتے ہیں اور ادارے کی جانب سے مقررہ فیس نیز جرمانے کی ادائیگی کے بعد، ویزوں میں ایک ماہ کی توسیع کر دی جائے گی۔ اس طرح وہ کسی سزا یا بھاری جرمانے کے بغیر اپنے ممالک کا سفر کر سکیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں