تاجربرادری نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

0
49

چیرمین ٹریڈرزایسوسی ایشن میریٹ روڈ اور جنرل سیکریٹری آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن محمد احمد شمسی نے کہا ہے کہ تاجروں پر شدید معاشی بدحالی میں پیٹرول بم گرادیا گیا اور تاجروں کا گزشتہ چار ماہ سے جاری لاک ڈاون کے باعٹ کاروبار پہلے ہی تباہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے سے مہنگاٸی کا طوفان آۓ گا اور عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں گزشتہ 17 سال کی کم ترین سطح پر ہیں۔ قیمتوں میں اضافہ پیٹرول مافیہ کی کامیابی اور حکومت کی ناکامی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں