لیجنڈ طلعت حسین انتقال کرگئے، تدفین کردی گئی

0
7

کراچی: مکالموں میں زندگی بھر دینے والے، تلفظ اور تاثرات کے ماہر اور بہترین صدا کار اداکار طلعت حسین طویل علالت کے بعد کراچی کے اسپتال میں انتقال کرگئے وہ ملکی اور غیرملکی تھیٹر کا اہم ترین نام تھے۔ وہ دہلی میں 1940 میں پیدا ہوئے ان کی عمر 83 سال تھی۔

طلعت حسین نے لندن اکیڈمی آف میوزک اینڈ ڈراما سے تعلیم حاصل کی۔ پاکستان میں وہ عرصے تک ٹی وی اسٹیج پر چھائے ریے ناروے سمیت کئی غیر ملکی فلموں میں بھی کام کیا ناروے سے ایوارڈ حاصل کیا۔ پاکستان میں انہیں ستارہ امتیاز اور صدارتی تمغہ حسن کارکردگی ملا۔ وہ ناپا کی فیکلٹی کے رکن بھی تھے۔ طلعت حسین کے والد الطاف حسین وارثی بھی ریڈیو پاکستان کے ابتدائی صداکاروں میں شامل تھے۔

لیجنڈ طلعت حسین کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر مسجد عائشہ، خیابان اتحاد، فیز 8 میں ادا کردی گئی جبکہ تدفین فیز 8 کے قبرستان میں ہوئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں