ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ کی وزیر خارجہ سے ملاقات

0
63

اسلام آباد: ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ اور ممتاز سماجی شخصیت فیصل ایدھی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔

فیصل ایدھی نے نہتے فلسطینیوں پر جاری مظالم رکوانے کیلئے، سرانجام دیے گئے امن سفارتی مشن کی کامیابی پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب تک فلسطین کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل نہیں ہو جاتا، مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔ سیز فائر کے بعد مظلوم فلسطینیوں کی بحالی کیلئے ادویات و دیگر امدادی سامان جلد بھجوانے کے خواہشمند ہیں۔ ایدھی فاؤنڈیشن، کی مسکین اور مظلوم افراد کی بے لوث مدد اور انسانیت کیلیے گرانقدرخدمات قابلِ ستائش ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں