کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات ہوئی۔۔ملاقات میں سندھ میں جاری سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ صوبہ سندھ میں امن و امان کو تباہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ صوبہ سندھ کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ ڈالنے والے ہر قسم کے عناصر کا خاتمہ کیا جائے گا۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں امن و امان کی صوتحال کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔