پاکستان پیپلز پارٹی اسٹیل ملز کے ملازمین کے روزگار کا تحفظ کرے گی، وزیر تعلیم و محنت سعیدغنی

0
195

کراچی: چیئرمین پیپلزورکرز یونین اسٹیل ملز شمشاد قریشی کی صوبائی وزیر تعلیم و محنت سندھ جناب سعید غنی سے ملاقات۔ ملاقات میں پاکستان اسٹیل ملز کے موجودہ سنگین حالات اور ملازمین کو جبراً ریٹائرمنٹ پر بھیجنے کی وجہ سے پائی جانے والی پریشانی سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اسٹیل ملز کے ملازمین کو جبراً ریٹائرمنٹ کرنے کی آواز کو صوبائی اسمبلی و قومی اسمبلی سمیت ہرفورم پراُٹھایا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کی قیادت اسٹیل ملز کے محنت کشوں اور پیپلز ورکرز یونین کے ہر مشکل گھڑی میں ساتھ ہے۔ سعیدغنی نے یقین دیہانی کراتے ہوئےمذید کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اسٹیل ملز کے محنت کشوں کے روزگار کا تحفظ کرے گی اور ہم اسٹیل مل کے ملازمین کے شانا بشانہ کھڑے ہوتے ہوئے حکومت کے خلاف احتجاج بھی کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں