جنجال گوٹھ میں بچوں میں آپسی جھگڑا، 10 سالہ بچے نے دوست کی جان لے لی

0
23

کراچی: سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں بچوں کے آپسی جھگڑے کے دوران 10 سالہ بچے نے دوست کی جان لے لی۔ جاں بحق بچے کی شناخت 10 سالہ ابوبکر کے نام سے ہوئی جبکہ مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے کم عمر قاتل کو گرفتار کر لیا اور ملزم کی شناخت 10 سالہ علی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق کلیڈو گیم کھیلتے ہوئے بچوں میں جھگڑا ہوا اور واقعے کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں