رمضان کے مقدس مہینے میں بھارتیوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، عدنان صدیقی

0
161

کراچی: پاکستان کے معروف اور منجھے ہوئے اداکار عدنان صدیقی نے اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھارتیوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ انسانیت کے لیے دعا کرنا بھی ثواب ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے بھارت میں کورونا سے تباہی سے متعلق ٹوئٹ میں اظہار کیا۔

عدنان صدیقی  نے کہا کہ بھارت میں کورونا سے تباہی بہت درد ناک ہے۔ رمضان کے اس مقدس مہینے میں بھارتیوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

اداکار نے کہا کہ خدا ہمارے بھائیوں اوربہنوں کی اس مشکل وقت میں مدد کرے۔ اداکار نے ’پاکستان اسٹینڈ ود انڈیا‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں