سندھ حکومت کا تمام اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا اعلان

0
45

کراچی: سندھ حکومت نے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیشِ نظراسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا، صوبے بھر میں اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند رہیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کے تمام آفسز صرف 20 فیصد اسٹاف کی حاضری کے ساتھ کام کریں گے۔

پیغام میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر تمام اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند رہیں گی۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 29 اپریل سے سندھ بھر میں انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔ لوگ ایک شہر سے دوسرے شہر سفر نہیں کرسکیں گے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر سندھ میں عوام کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے اور ماسک پہنتے تو حکومت کو سخت فیصلے نہ کرنے پڑتے۔ صورتحال بہت تشویشناک ہے اور حکومت کو سخت فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔یاد رہے کہ اِس سے قبل علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں امتحانات ملتوی کردئیے  جس سے امتحان کی تیاری کرکے جانے والے طلباء کی پریشانیاں بڑھ گئیں۔

 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کیے جانے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں امتحانات ملتوی کردئیے گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں