صحافی مقبول خان کی اولین کتاب صحافت اور صحافی شائع ہوگئی

0
23

کراچی (ادبی رپورٹر) سینئر صحافی اور انگریزی روزنامہ دی رول کے نیوز ایڈیٹر مقبول خان کی اولین کتاب صحافت اور صحافی کراچی یونین آف جرنلسٹس نے شائع کر دی ہے، کتاب میں صحافت کی مختلف اصناف صحافت (صحافت اور خبر کی تعریف، اداریہ، فیچر کالم، قطعہ نگاری، رپورٹس اور کارٹون) کی تاریخی پس منظر اور دیگر تصیلات کے ساتھ اخبارات اور اظہار رائے کی آزادی کے لئے آمریت کے خلاف جدوجہد کے قائدین نثار عثمانی، منہاج برنا، عبدالحمید چھاپرا اور احفاظ الرحمٰن پر بھی مضامین شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ان مرحوم قائدین نے اخبارات اور اظہار رائے کی آزادی کے لئے جیل کی اسیری سمیت تشدد، ذہنی و جسمانی ازیت کے ساتھ بے روزگاری سمیت دیگر صعوبتیں اٹھائی ہیں۔ ان قائدین کی جدوجہد کی داستان نئے صحافیوں اور موجودہ دور میں صحافی رہنماوں کے لئے مشعل راہ اور قابل تقلید ہیں۔ کتاب کا سرورق ان چاروں صحافی قائدین کی تصاویر پر مشتمل ہے، جو ان قائدین کی تاریخی جدوجہد اور قربانیوں کو ادنیٰ خراج عقیدت پیش کرنے کی کوشش ہے۔

کتاب صحافت اور صحافی میں صاحب کتاب مقبول خان کے 1977سے شروع ہونے والے صحافتی سفر کی داستان بھی رقم کی گئی ہے۔ یہ داستان اخبارات و جرائد کے ارتقاء اور مختلف ادوار میں ہونے والی جدید تبدیلیوں کتابت سے کمپیوٹر پر کمپوزنگ اور کاپی پیسٹنگ سے کمپیوٹر پر پیج میکنگ تک کے سفرکی کہانی پر مشتمل ہے۔ کتاب میں پرنٹ میڈیا کے شاندار عروج کے بعد زوال کے اسباب کو بھی تفصیل کے ساتھ درج کیا گیا ہے۔

کتاب صحافت اور صحافی میں ممتاز ترقی پسند دانشور ڈاکٹر توصیف احمد خان، مرکزی صحافی رہنماوں جی ایم جمالی، حسن عباس اور نئی بات کے ایڈیٹر مقصود یوسفی کی آراء کے ساتھ کے یو جے کے صدر اعجاز احمد کا انٹرویو بھی شامل ہے۔ممتاز صحافی رہنماوں اور سینئر صحافیوں کا کہنا ہے کہ مقبول خان کی یہ کتاب نئے صحافیوں اور صحافت کے طالب علموں کے لئے ایک گرانقدر تحفہ ثابت ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں