کراچی: سابق امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے اتوار کے روز خبردار کیا ہے کہ 2024 کے ممکنہ ریپبلکن صدارتی امیدوار یوکرین سے متعلق بیانات میں محتاط رہیں۔ واضح رہے دو امریکی ریپبلکن امیدواروں نے گزشتہ دنوں روس یوکرین جنگ میں امریکہ سے کیف کی حمایت واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
سی بی ایس نیوز پر اپنی پیشی کے دوران اینکر نے رائس سے سابق صدر ٹرمپ اور فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس کے حالیہ بیانات کے بارے میں پوچھا جس میں کیف کی بھرپور حمایت پر امریکہ پر تنقید کی گئی تھی۔