کراچی: تحریک انصاف کے رہنما کنٹینر پر چڑھ کے ‘ڈیزل، ڈیزل’ کی آوازیں کسنے والے آج مولانا فضل الرحمان کی امامت میں نماز ادا کر رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن سے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سابق رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کی اہم ملاقات ہوئی۔ وفد میں شامل بیرسٹر سیف بھی مولانا پر جملے پھینکنے والے گروہ میں پیش پیش تھے۔ گفتگو کے دوران مغرب کی نماز بھی مولانا کی امامت میں پڑھی گئی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل آصف علی زرداری مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرچکے ہیں۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان مولانا فضل الرحمان کو پر رکیک جملے کستے رہتے تھے انہیں نام کے بجائے ڈیزل کہہ کر پکارتے تھے۔