کراچی، فلائی اوورز اور تمام پبلک پراپرٹیز سے سائن بورڈز ہٹانے کا حکم

0
69

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں فلائی اوورز، پیڈسٹیرین برجز اور تمام پبلک پراپرٹیز سے سائن بورڈز ہٹانے کا حکم دے دیا۔

سندھ حکومت نے کے ایم سی اور تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو 15 نومبر کو سائن بورڈز سے معتلق رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی بورڈز لگوانے والے سرکاری افسران کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ناظر مقرر کر کے شہر بھر میں کارروائیوں کا جائزہ بھی لیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں