وانا: ضلع لوئر جنوبی وزیرستان تحصیل توئے خلہ میں قوم سلیمان خیل کے نام پر جعلی شناختی کارڈ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
مبین ولد نذر خان سلیمان خیل سوفیان خیل سکنہ خان کوٹ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلاب خان ولد محمد خان سلیمان خیل، حسن خان خیل شاخ وڑوکئی نے ہمارے خاندان کے نام پر 11 افغانیوں کے شناختی کارڈ بنا دیے ہیں جس سے ہمارے خاندان کے قومی شناختی کارڈ بند ہونے کا خدشہ ہے۔
مبین سلیمان خیل نے کہا کہ ہمارے پاس 11 افراد کے ثبوت موجود ہیں جو انتہائی مشکل سے حاصل کیے ہیں۔ میرے بھائی تورک خان نے اسسٹنٹ کمشنر وانا اور پولیس تھانے میں درخواستیں جمع کروائی ہیں لیکن آج تک کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائیں گئے ہیں۔
مبین سلیمان خیل نے جعلی شناختی کارڈ بننے والے 11 افراد کے نام لعل محمد، آغا محمد، عمر خان، دین محمد، رنگینہ بی بی، شکور اللہ، حضرات الله، عنایت الله، دیر گل اور حکم خان شامل ہیں۔
مبین سلیمان خیل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ گلاب خان سلیمان خیل اور ان کا بیٹا اسحاق سلیمان خیل نے سلیمان خیل قبیلے کے نام پر افغانیوں و دیگر نامعلوم افراد کو ہزاروں شناختی کارڈ بناکر دیئے ہیں جو قوم سلیمان خیل کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔