پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر ایف آئی آر درج، بااثر یوسی صدر کا نام نکالنے کیلئے خاتون پر دبائو

0
292

کراچی: ملیر کے علاقے شاہ ٹائون میں لینڈ مافیا کا راج جاری ہے اور آئے روز غریب عوام کے پلاٹوں پر قبضہ اور رفاعی پلاٹوں پر کنسٹرکشن کی خبریں اخباروں میں آرہی ہیں۔

کچھ روز قبل درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق تین ماہ قبل شاہ ٹائون عیدو گوٹھ کے ہاشمی نگر میں رہائش پذیر گلناز ولد مشعال خان نامی بیوہ خاتون کا بیٹا اسد ملک بغیر بتائے پیپلز پارٹی یوسی 19 پپری کے صدر ڈاکٹر عظمت لُنڈ اور بلڈر قاری اشفاق کو گھر بیچ کر گائوں منتقل ہوگیا۔ تاہم کچھ عرصے بعد ہی ڈاکٹر عظمت لُنڈ نے گھر کے دونوں فلور پر قبضہ کرلیا اور بیوہ خاتون سے کہا کہ تمھارے بیٹے کو گائوں سے بلاکر فیصلہ کروائوں گا مگر کچھ دنوں بعد ہی صبح کے وقت فضل لُنڈ اور شعیب لُنڈ نے پسٹل کے ہمراہ قبضہ کرتے ہوئے بیوہ خاتون کا سامان گھر سے نکالنے کی کوشش کی روکنے  پر بالوں سے پکڑ کا گھسیٹا اور موت کی دھمکیاں دیتے ہوئے کمرے میں بند کردیا، جس کی وجہ سے خاتون کے کپڑے پھٹ گئے اور جسم پر خراشیں آگئیں۔ بیوہ خاتون کے چھوٹے بیٹے عمران نے بروقت 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دی اور فورا ملزمان پر ایف آئی درج کرلی گئی۔ پیپلز پارٹی کا بااثر یوسی صدر ڈاکٹر عظمت لُنڈ بیوہ خاتون پر ایف آئی آر واپس لینے اور پی پی پی عہدیدار کا نام نکلوانے کیلئے مسلسل پریشر ڈال رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بیوہ خاتون کے بیٹے ملک اسد اور اس کی بیوی کے نام پر مذکورہ مکان کے کاغذات تھے اور وہ مکان 75 لاکھ روپے میں ڈاکٹر عظمت اللّه کے بھائی فضل لُنڈ کو بیچا گیا۔ بیچنے کے بعد دو پورشن کا قبضہ بھی دے دیا تھا مگر بیوہ خاتون کے نہ ماننے پر فیصلہ ہوا کہ بیوہ خاتون کو دس لاکھ روپے اس کا بیٹا اسد اور دس لاکھ خریدار فضل لُنڈ دے گا پھر وہ بیوہ خاتون گھر کا قبضہ دے گی۔ جبکہ ایک اور زریعہ کا کہنا ہے کہ بیوہ خاتون گھر بیچنا نہیں چاہتی اس کے بیٹے بہو نے مل کر گھر بیچ دیا، کاغذات دے دیئے اور رقم بھی پوری لے لی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں