پاکستانی فورسز کی وزیرستان سے منسلک افغانستان کے ضلع برمل پر گولہ باری

0
81

وزیرستان: گزشتہ درمیانی شب پاکستانی فورسز نے وزیرستان سے منسلک افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل پر گولہ باری کی ہے، جو جنوبی وزیرستان سے ملحقہ علاقہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق آج رات کو بھی پاک افعان بارڈر انگوراڈہ پر تحریک طالبان کی جانب سے حملے کی خطرات لاحق ہیں اس لیے شام کے بعد پاکستانی ہیلی کاپٹرز بارڈر کی طرف روانہ کردیئے اور دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانے کو صحیح نشاندہی پر نشانہ بنائینگے۔ زرائع کے مطابق افغان سرحد پر پچھلے کئی ہفتوں سے حالات انتہائی کشیدہ ہے

دوسری جانب صوبائی حکومت کے مطابق تین خودکش دہشت گرد افغانسان کی جانب سے خیبرپختون داخل ہوگئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں