عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان، برینٹ خام تیل کی قیمت میں 95 سینٹس اضافہ ریکارڈ

0
20

کراچی: روس میں نیم فوجی دستے ویگنر کی ناکام بغاوت کے بعد ایشیا کی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق تیل کے بڑے پیداواری ممالک میں شامل ملک روس میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری صورت حال نے سیاسی عدم استحکام کے علاوہ تیل کی فراہمی پر ممکنہ اثرات کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے۔ اتوار کی رات کو برینٹ خام تیل کی قیمت میں 95 سینٹس یا ایک اعشاریہ تین فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل قیمت 74 اعشاریہ 80 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح امریکہ، مغربی ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 70 اعشاریہ چار ڈالر فی بیرل تک بڑھی جو کہ 88 سینٹس اور ایک اعشاریہ تین فیصد کا اضافہ ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں