کراچی: رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ میں شہر قائد میں ٹریفک حادثات کی شرح گزشتہ سال کی شرح سے بھی تجاوز کرگئی، چھ ماہ کے دوران 119 افراد جاںبحق ہوئے،
ٹریفک پولیس کے ٹریفک روڈ ایکسیڈنٹ ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں حادثات میں 102خطرناک جبکہ 37 معمولی حادثات رپورٹ ہوئے، گزشتہ سال کے بارہ 12 ماہ میں 92 حادثات میں 74 خطرناک اور اور 1 معمولی رپورٹ ہوئے تھے۔
گزشتہ سال کل 92 حادثات میں 83 افراد جاں بحق اور 65 زخمی ہوئے، خطرناک ٹریفک حادثات ٹرالر اور ٹرک کے باعث ہوئے، رواں سال کےچھ ماہ میں سب سے زیادہ خطرناک ٹریفک حادثات ضلع ویسٹ میں 39 جبکہ گزشتہ سال 36 خطرناک حادثات ویسٹ میں ہی رونما ہوئے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال کے چھ ماہ میں 139 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جس میں 119 افراد جاں اور 136 زخمی ہوئے ہیں۔