رینجرز پر حملوں میں ملوث اصغر شاہ کے خلاف سید برادری کی پریس کانفرنس

0
74

کراچی: گھوٹکی اور لاڑکانہ میں رینجرز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے والی کالعدم تنظیم کے سربراہ اصغر شاہ کے کردار پر سید برادری کی پریس کانفرنس

سید راشد شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیم سندھو دیش ریولوشنری آرمی کے سربراہ دہشتگرد اصغر شاہ کا تعلق ہمارے خاندان سے ہے اور اصغر شاہ نے سندھو دیش ریولوشنری آرمی بنائی جسے انڈیا اور افغانستان کی ایجنسیاں چلا رہی ہیں۔ اصغر شاہ سندھ میں تمام دہشتگردانہ کاروائیوں کا ذمہ دار ہے۔

انہوں کہا کہ اصغر شاہ افغانستان میں بیٹھ کر غیر ملکی ایجنسیز سے معاوضہ لے کر سندھ میں دہشتگردی کی کاروائیاں کروارہے ہیں اور سندھو دیش ریولوشنری آرمی سندھ کے نوجوانوں کو ملک کے خلاف ورغلا رہے ہیں۔ سندھو دیش ریولوشنری آرمی کے سربراہ اصغر شاہ سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں اور گھوٹکی میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں