دسویں کلاس کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان

0
210

اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ نے دسویں کلاس کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کے مطابق دسویں کلاس کے امتحانات 23 جون سے شروع ہوں گے، دسویں کلاس کے تمام امتحانات سیکنڈ شفٹ میں لیے جائیں گے۔

وفاقی تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانات جولائی کے دوسرے ہفتے تک جاری رہیں گے اور ایس او پیز کے ساتھ لیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے ایس او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے، تاہم تاریخ کا اعلان متعلقہ صوبے خود کریں گے۔

رزلٹ میں تاخیر ہونے کی صورت میں جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ جبکہ موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی جس کا فیصلہ صوبے کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں