کراچی: وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا دورہ سندھ۔ وزیر داخلہ کی سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ امن و امان کے حوالے سے سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹر آمد۔ ڈائیریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے وفاقی وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔
رینجرز ہیڈ کوارٹر میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر وزیر داخلہ کو بریفننگ دی گئی۔ اجلاس میں سندھ میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔
وزیر داخلہ کی ڈی جی رینجرز کی طرف سے کراچی میں امن و امان کے حوالے سے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ کراچی پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔امن و امان یقینی بنائیں گے۔ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پرامن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے سندھ آیا ہوں۔ سندھ رینجرز کا کراچی میں امن و امان کے حوالے سے کردار بہت قابل تعریف ہے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائنگے اور وفاق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضروری وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گا۔ بریفننگ میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی موجود تھے۔