کوئٹہ: کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں عید کے تیسرے روز بھی پیٹرول غائب عوام رل گئے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 100 فی صد اضافہ کردیا اور کوئٹہ کے کئی پیٹرول پمپس پر اسٹاف کی چھٹیاں ہونے کی وجہ سے پٹرول پمپ بند ہیں۔
کوئٹہ میں پیٹرول پمپس کی بندش کی وجہ سے پمپ مالکان کی چاندی ہوگئی اور اکثر پیٹرول پمپس پر پیٹرول فی لیٹر81 روپے کی بجائے 150 روپےمیں فروخت ہونے لگا۔ پٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا۔ انتظامیہ اور متعلہ حکام تاحال پیٹرول مہنگا فروخت ہونے سے بے خبر ہیں جبکہ عوام کو گراں فروشوں کے رحم کرم پر چھوڑیا دیا ہے۔