لاہور: ترجمان لاہور پولیس کے مطابق کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کو لاہور پولیس نے ٹریس کر لیا۔ دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر احمد ڈی پی او آفس اوکاڑہ موجود ہیں۔
لاہور پولیس کی ٹیم کی حفاظت میں دونوں کو لاہور لایا جا رہا ہے۔ دعا زہرہ کے حوالے سے کراچی پولیس کو اطلاع کر دی گئی ہیں۔ لاہور پولیس کی اسپیشل ٹیمیں رات بھر لڑکی کی تلاش میں آپریشن کرتی رہیں۔
آئی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق کراچی پولیس سے ہر ممکن تعاون کیا جا رہا ہے۔