اسرائیل دنیا کا پہلا کورونا فری ملک بن گیا

0
80

کراچی: ‏اسرائیل دنیا کا پہلا کورونا فری ملک بن گیا ہے۔ اسرائیل نے اب شہریوں کو ماسک کے بغیر باہر رہنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

گزشتہ دس ماہ سے اسرائیل میں کورونا سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی، رواں برس جنوری میں ایک ماہ کے سخت لاک ڈاؤن کے بعد اسے مرحلہ وار ختم کیا گیا تھا اور تیز ترین ویکسینیشن کا عمل شروع کیا گیا تھا۔ اسرائیل کی 62 فی صد آبادی کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے، جو دنیا بھر میں ویکسینیشن کی سب سے زیادہ شرح ہے۔ اسرائیل نے نہ صرف ویکسین بنانے والی کمپنیوں سے معاہدے کرنے میں بہت تیزی دکھائی بلکہ ویکسین لگانے میں بھی بہت تیز رفتاری کا مظاہرہ کیا تھا۔

کرونا وائرس کے خلاف چین اور اسرائیل کو یہ کامیابی کسی دعاؤں، وظیفوں یا ٹوٹکوں کے زریعے نہیں ملی ہے، اسکے لئے مؤثر منصوبہ بندی، حکمتِ عملی، سائنس اور ٹیکنالوجی اور مثبت سوچ دکھائی دیتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں