اسلام آباد: اے وحید مراد کے ساتھی صحافی فرحان خان کے مطابق، صحافی وحید مراد کو ان کی رہائش گاہ، جی-8 سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا۔
مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرحان خان نے تصدیق کی کہ وحید مراد کو رات گئے ‘ڈالوں’ میں سوار افراد اس وقت اپنے ساتھ لے گئے جب گھر میں صرف ان کی ضعیف ساس موجود تھیں۔
اہلیہ وحید مراد کے مطابق صحافی وحید مراد کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر جی ایٹ اسلام آباد سے صبح 3 بجے کے قریب اغواء کر لیا۔ ‘سیاہ یونیفارم میں کچھ لوگ زبردستی داخل ہوئے، فون لے گئے اور گھر کی تلاشی بھی لی’۔
وحید مراد کے اغوا کے بعد اسلام آباد میں مقامی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں سے وابستہ کئی صحافی کراچی کمپنی پولیس اسٹیشن پہنچے تاکہ مقدمہ درج کرایا جا سکے، تاہم پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا۔
اے وحید مراد سعودی عرب کے ڈیجیٹل میڈیا ہاؤس اردو نیوز کے ساتھ ملٹی میڈیا جرنلسٹ کے طور پر وابستہ ہیں۔