راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے سبی کے قریب ناگاو پہاڑوں کے عمومی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ان کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا۔ فوجیوں نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا، دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش کی اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے تبادلے میں بی این اے سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد جن میں نصیب اللہ بنگلزئی عرف جہانگیر، پیر جان اور رکئی کلہوئی شامل ہیں۔ دہشت گرد سبی اور گردونواح میں سیکیورٹی کے حالیہ واقعات میں ملوث تھے اور ان کا تعلق 20 جنوری کو انارکلی، لاہور میں ہونے والے دھماکے سے بھی تھا۔ اس کے علاوہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جو دہشت گردوں کی جانب سے علاقے میں امن و امان کو خراب کرنے کے لیے استعمال کرنا تھا۔
آپریشن کے دوران ایک بہادر فرزند سپاہی نثار نے شہادت کو گلے لگا لیا جبکہ دو فوجی زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔