کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے کوئٹہ کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے پاکستان کسٹم سروس کے زیر تربیت آفیسروں کی ملاقات۔
گورنر بلوچستان نے ملاقات میں کہا کہ کسٹم ڈیپارٹمنٹ کا ملک کی معیشت کو استحکام بخشنے میں کلیدی کردار ہے۔ سرکاری آفسرز کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر اپنی پیشہ روانہ صلاحیتیں بروئے کار لاکر عوام کو درپیش مسائل ومشکلات حل کریں۔ گوڈ گورننس قائم کرنے اور معاشرے کو ناجائز سفارشوں اور کرپشن سے پاک رکھنے میں آفیسرز حضرات اپنا کردار ادا کریں۔ آپ پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ آپ ہر قسم کے ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹ جنرل اف ٹریننگ اینڈ ریسرچ کراچی کے سربراہ ممتاز علی کھوسو اور بلوچستان کلکٹر کسٹم وحید مروت بھی موجود تھے۔