ڈپٹی کمشنر ملیر نے وزیراعلی سندھ کے احکامات ہوا اُڑا دیئے

0
93

کراچی: ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان اسلام نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے احکامات ہوا اُڑا دیئے اور عوام کو منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ وزیراعلی سندھ کے احکامات پر کراچی بھر میں منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں لیکن ڈپٹی کمشنر ملیر منافع خوروں کے خلاف ایکشن لینے سے تاحال گریزہ ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے احکامات پر کراچی کے مختلف ضلعوں کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے شہر بھر میں منافع خوروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے مگر ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان اسلام نے وزیر اعلی سندھ کے احکامات پر عمل کرنے کے بجائے ہوا اُڑا دیئے ہیں اور عوام کو منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ ضلع بھر میں اب تک منافع خوروں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور عوام سرکاری نرخ پر اشیا خوردونوش خریدنے کے بجائے منافع خوروں کے نرخ پر کئی گناہ مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں۔

قائد آباد، لیبر اسکوائر، قذافی ٹائون، بھینس کالونی، گیڈر کالونی، شاہ لطیف ٹائون، عبداللہ گوٹھ، رزاق آباد، گلشن حدید، شاہ ٹاؤن، پپری، اسٹیل ٹاؤن اور گھگر کے علاقوں میں ناجائز منافع خوروں کا راج قائم ہوچکا ہے۔ منافع خور دودھ، دہی، آٹا، انڈے، سبزیاں، فروٹ اور مختلف اشیاء اپنی من مانی قیمتوں پر فروخت کررہے ہیں تاہم ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر سمیت مختلف اسسٹنٹ کمشنرز کی بے حسی جاری ہے اور عوام کو ریلیف دینے کی بجائے منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

مہنگائی سے تنگ ضلع ملیر کے مختلف علاقہ مکینوں نے ویراعلی سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت اور کمشنر کراچی محمد اقبال میمن سے منافع خوروں سمیت ڈپٹی کمشنر ملیر اور اسٹنٹ کمشنرز کے خلاف کاروائی اور سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں