قائداعظم کی محنت سے آزادی نصیب ہوئی، رہنما بلوچستان عوامی پارٹی

0
54

بلوچستان: بلوچستان عوامی پارٹی کےسنیئرصوبائی رہنماحاجی میرنوراللہ لہڑی نےکہا ہےکہ قائد اعظم محمدعلی جناح کی انتھک کوششوں اورعظیم جدوجہد کی بدولت ہمیں پاکستان کی آزادی نصیب ہوئی جھنوں نےقیام پاکستان کے لیے ہرپلیٹ فارم پرآوازبلند کی ان کےسیاسی فلسفہ اوربصیرت کو سامنے رکھتے ہوئے آج قوم پربھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہےکہ وہ وطن عزیز کی سالمیت بقاء اوراستحکام کے لیے اپنا مثبت کردارادا کریں تاکہ ہمارایہ پیاراملک ترقی اورخوشحالی کی جانب گامزن ہوسکے ان خیالات کا اظہارانہوں نے یوم پیدائش قائد اعظم محمد علی جناح کےموقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کیا حاجی نوراللہ لہڑی نےکہا کہ موجودہ حالات میں وطن عزیز کو انہتائی مشکل چیلنجزکاسامنا ہے مگرقوم کو اتحاداور یکجہتی کا مظاہرے کرتے ہوئے بھرپور محنت اورلگن کےساتھ کام کرنا ہے تاکہ ہمارا یہ وطن عزیزہرمیدان میں کامیابی سے ہمکنارہو سکےانہوں نےکہاکہ قائداعظم محمد علی جناح اور ہمارے بزرگوں نےجو عظیم قربانیاں دی وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اب قوم کو ملکردنیا کوبتانا ہوگا کہ ہم ایک باشعوراورزندہ قوم ہیں جوکہ اپنے قائد کے دئیے ہوئے اصولوں کو اپناتے ہوئے مثالی کرداراداکرتے رہیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں