کراچی: آٸل کمپنیز ایڈواٸزری کونسل کے سیکرٹری جنرل سید ناظر عباس زیدی کے مشورے پر پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن کا ہڑتال کی کال واپس لینے کا امکان ہے۔
آٸل کمپنیز ایڈواٸزری کونسل اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن کے نماٸندوں کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں او سی اے سی نے ایسو سی ایشن کو ہڑتال کی کال واپس لینے کا مشورہ دیا۔
ملاقات میں آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے حکومت کے ساتھ مل کر چلنے اورگفتگو کے ذریعے مساٸل حل کرنے پر زور دیا اور بتایا کہ ڈیلرز مارجن میں اضافہ کی سمری پٹیرولیم ڈویژن نے کابینہ کو ارسال کردی ہے۔
او سی اے سی کے سیکرٹری جنرل سید ناظر عباس زیدی کے مشورے پر ایسو سی ایشن کا ہڑتال کی کال واپس لینٕے کا امکان ہے۔
خیال رہے پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی ملک گیرہڑتال کے اعلان کے بعد ملک بھر کے بیشتر پٹرول پمپوں کو پٹرول کی فراہمی روک دی گئی ، جس کے باعث مسافروں اور گاڑی چلانے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
یٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت پیڑولیم ڈیلرز کومار جن بڑھانے کا وعدہ کرچکی ہے ،جب تک ہمارا مارجن 6 فیصدنہیں کیاجائےگا پمپس بند رہیں۔