کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جاری کیس میں۔سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے کہا کہ ایک ہفتےمیں نسلہ ٹاورکو کنٹرولڈ ایمیونیشن بلاسٹ سےگرائیں اور بلاسٹ سے قریب کی عمارتوں یا انسان کوکوئی نقصان نہیں ہونا چاہیے۔
عدالت نے حکم دیا کہ نسلہ ٹاورکا مالک متاثرین کو رقم واپس کرے اور کمشنرکراچی نسلہ ٹاورکے مالک سے رقم متاثرین کو واپس دلوائیں۔