کراچی (رپورٹ: ایم جے کے) ڈی ایس پی سرجانی ٹاؤن اشتیاق غوری سمیت پولیس پارٹی کے خلاف مقدمہ درج، مقدمہ خاتون زینب کرن والدہ سید سردار علی خان کی مدعیت میں معزز عدالت کے حکم پر درج کیا گیا۔ مدعیہ زینب کے مطابق ڈی ایس پی سرجانی اشتیاق غوری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور مجھ پر تشدد کیا۔
کراچی ضلع وسطی ڈی ایس پی سرجانی ٹاؤن اشتیاق غوری سمیت پولیس پارٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا مقدمہ خاتون زینب کرن والدہ سید سردار علی خان کی مدعیت میں معزز عدالت کے حکم پر درج کیا گیا، مدعیہ زینب کرن کے مطابق دو ماہ قبل 9 جولائی کی رات ساڑھے 12 بجے ڈی ایس پی سرجانی اشتیاق غوری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور مجھ پر تشدد کیا، میری والدہ کو بھی مار پیٹ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث میں ذہنی اور جسمانی طور پر شدید زخمی ہوگئی، اس حوالے سے میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں موجود ہے۔
مدعیہ کا کہنا ہے کہ معزز عدالت کے حکم پر ڈی ایس پی اشتیاق غوری اور ان کی ٹیم کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، پولیس کے مطابق مقدمے میں چوری، ہراسانی اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ ڈی ایس پی اشتیاق غوری پر گھر میں گھس کر تشدد کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے، مقدمے میں اے ایس آئی گلبہار، اہلکار شوکت بلوچ سمیت دیگر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔