صوبائی الیکشن کمشنر سندھ آفس میں جینڈر اینڈ ڈسیبلٹی الیکٹورل ورکنگ گروپ کی سہ ماہی میٹنگ کا انعقاد

0
31

کراچی: دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کراچی آفس میں جینڈر اینڈ ڈسیبلٹی الیکٹورل ورکنگ گروپ جی ڈی ای ڈبلیو جی کی رواں سال کی تیسری میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے کی، جبکہ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر ایڈمن طاہر منصور خان اور جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر الیکشنز سائیں بخش چنڑ بھی شریک ہوئے۔

میٹنگ میں ٹرانس کمیونٹی کے نمائندوں، افراد برائے باہم معذوری کے لیے کام کرنی والی تنظیموں کے نمائندوں اور اقلیتی برادری کے نمائندوں نے شرکت کی، ڈپٹی ڈائریکٹر جینڈر اینڈ سوشل انکلیوژن سید عبداللہ شاہ نے میٹنگ میں شامل شرکاء کو بریف پریزنٹیشن دی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے معاشرے کے پسماندہ طبقے کو ووٹنگ عمل میں شامل کرنے کے لیئےاٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا، ٹرانس جینڈرز کے شناختی کارڈ بنوانے میں حائل دشواریوں کو حل کرنا، افراد برائے باہم معذوری کے لیئے قابل رسائی پولنگ اسٹیشنر کا قیام اور اقلیتوں کی برابر نمائندگی کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کی گئی کاوشوں کی آگہی دی۔

اس کے ساتھ صوبائی الیکشن کمیشنر اعجاز انور چوہان نے اختتامی ریمارکس میں کہا کے سماج کے محروم طبقات کو ووٹنگ عمل کا حصہ بنانے کے لیئے سنجیدگی سے کوششیں کی جا رہی ہیں جس کے لیے ضلعی سطح پر خصوصی طور پہ ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹیاں (ڈی وی ای سی) بنائی گئی ہیں، جو مہینے میں ایک بار ووٹ کی آگاہی اور ووٹ رجسٹریشن سے متعلق سیمینارز اور میٹنگ منعقد کر کے رپورٹ ہیڈ کوارٹرز بھجوانے کی پابند ہوتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں