ڈنمارک کا قرآن کی بے حرمتی پر پابندی لگانے کا اعلان By دی پاکستان اردو - August 25, 2023 0 16 کراچی: ڈنمارک نے ملک میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈینش وزیر انصاف پیٹر ہملگارڈ کے مطابق حکومت جلد ایک بل پارلیمان میں پیش کرے گی جس میں مذہبی حلقوں کے لئے مقدس اشیاء کی بے حرمتی پر پابندی لگا دی جائے گی۔