موجودہ نالائق اور نااہل وفاقی حکومت 2018 کی تاریخ دھرانا چاہ رہی ہے، سعید غنی

0
67

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں انتخابات کے نتائج کو روکنا اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ نالائق اور نااہل وفاقی حکومت 2018 کی تاریخ دھرانا چاہ رہی ہے۔ حلقہ ایل اے 02 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری قاسم مجید کی واضح کامیابی کے باوجود ان کو اب تک نتائج نہیں دئیے جارہے ہیں اور ایل اے 02 پر نتائج کو تبدیل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ چوہدری قاسم مجید کی جانب سے بار بار الیکشن کمیشن اور پریزائیڈنگ آفیسر سے نتیجے کے مطالبے کے باوجود انہیں نتائج نہیں دئیے جارہے ہیں۔ ہم ایل اے 02 کے اگر نتائج کو تبدیل کرنے کی سازش کی گئی تو اس کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں