سفاک شخص نے خاتون کی آبروریزی کے دوران مزاحمت پر 14 ماہ کے بچے کو قتل کردیا

0
258

راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ چونترہ کے علاقے میں مہوٹہ موہڑہ کے قریب سفاک شخص واجد نے مبینہ طور پر خاتون نسیم بی بی سے ذیادتی کی کوشش کی۔ اس دوران مزاحمت کرنے پر ملزم واجد نے چاقو سے وار کر کے نسیم بی بی اور اس کے 14 ماہ کے شیرخوار بچے یوسف کو زخمی کر دیا اور خاتون کی عزت لوٹ کر فرار ہوگیا جبکہ بچہ یوسف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ماں کی گود میں ہی دم توڑ گیا ہے۔

زرائع مطابق نسیم بی بی خاوند سے ناراض ہو کر اپنے 14 ماہ کے بیٹے یوسف کے ہمراہ اپنی بہن کے گھر روات ‏آگئی تھی۔ اس دوران نسیم بی بی اس کا رابطہ چونترہ کے گاؤں مہوٹہ موہڑہ کے رہائشی واجد سے ہوا۔ واجد نے اس کے خاوند کو راہ راست پر لانے کے لیے اسے ایک پیر سے تعویز دھاگا کرانے کے لیے اپنے گاؤں بلایا۔ جب نسیم اپنے معصوم بچے ساتھ وہاں پہنچی تو واجد اسے ایک برساتی نالے میں لے گیا۔ جہاں اس نے مبینہ ‏طور پر نسیم کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔ اس دوران نسیم نے مزاحمت کی تو واجد نے چاقو سے وار کر کے نسیم بی بی کو زخمی جبکہ اس کے 14 ماہ کے بیٹے یوسف کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرایا جارہا ہے جبکہ مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے، جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں