انٹرنیشنل اولمپک ڈے، شوتوکان اکیڈمی کے زیر اہتمام کراٹے مقابلوں کا انعقاد

0
83

کراچی: شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کے زیراہتمام انٹر نیشنل اولمپک ڈے کے موقع پر کراٹے کے مقابلے شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی اسپورٹس کمپلیکس لانڈھی گارڈن میں منعقد ہوئے۔ سندھ یونیورسٹی جامشورو کی سابق ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن، ہیلتھ اینڈ اسپورٹس سائنسز، یونیورسٹی آف لاہور کے شعبہ اسپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن کی ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر یاسمین اقبال مہمان خصوصی تھیں، دیگر مہمانان اعزازی میں سیکریٹری حیدرآباد ڈویژنل اسپورٹس کمیٹی، چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن بوائز کالج لاڑکانہ اور رکن سندھ اولمپک ایسوسی ایشن پرویز احمد شیخ، شوٹنگ بال کے سینئر کھلاڑی، کوچ اور اسپورٹس آرگنائزر اعجاز احمد قریشی، معروف اور سینئر جمناسٹک کوچ محمد مستقیم اور شوٹنگ بال کے کھلاڑی سید محسن علی بھی موجود تھے۔

ایسوسی ایشن کے بانی و صدر چیف کوچ شیہان شہزاد احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا، مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر یاسمین اقبال نے کراٹے مقابلوں کے شرکاء کو میڈلز اور اسناد پیش کیں، اس موقع پر کھلاڑیوں میں ‘کراچی گیمز’ میں شرکت کے سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں