پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں برقرار

0
81

کراچی: صدر ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان فی لحال گرے لسٹ میں رہے گا۔ پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ اور انسداد دہشتگردی میں کافی پیشرفت کی ہے اور پاکستان کی پیشرفت قابل ستائش ہے۔ایکشن پلان مکمل کرنا بھی ضروری ہے۔ 27 میں سے 3 اہداف پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اپریل 2022 کے ایجنڈے میں شامل نہیں اور پاکستان کے معاملے پر آئندہ سال جون میں دوبارہ بات ہو گی۔ پاکستان مانیٹرنگ لسٹ میں رہے گا اور آخری ہدف کے حصول تک پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا۔

صدر ایف اے ٹی ایف نے مذید کہا کہ پاکستان دہشتگرد تنظیموں کے سینئر کمانڈرز کو سزائین دینے کے حدف کو پورا کرے اور پاکستان کو فیٹف کے نئے ایکشن پلان پر مکمل عمل کرنا ہو گا۔ پاکستان کو اپنی انویسٹیگیشن کا طریقہ کار بہتر بنانا ہو گا۔ پاکستان کو دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کی چھان بین کرنی ہو گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں