حکومت سندھ کے تعاون سے کراچی پریس کلب میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کردیا گیا

0
123

کراچی: صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کی کورونا ویکسینشن کے لئے حکومت سندھ کے تعاون سے کراچی پریس کلب میں ویکسینیشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ساؤتھ ڈاکٹر راج کمار نے صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی اور سیکرٹری  محمد رضوان بھٹی  کے ہمراہ منگل کو کراچی پریس کلب میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔

کراچی پریس کلب میں ایک ہفتے تک قائم رہنے والے سینٹر میں ایک ڈاکٹر، ایک لیڈی ویکسینیٹر سمیت چار ہیلتھ ورکرزموجود رہیں گے۔ ایک ہفتے تک کے لیے لگائے جانے والے اس ویکسی نیشن سینٹر میں صحافی اور ان کے اہل خانہ ویکسی نیشن کراسکے گے۔ ویکسی نیشن کی دوسری ڈوز کے لیے 28 دن بعد دوبارہ سینٹر قائم کیا جائے گا۔

کراچی پریس کلب کے سیکرٹری محمد رضوان بھٹی نے سینٹر سے ویکسی نیشن کی پہلی ڈوز لگوائی۔ اس موقع پر انہوں نے تمام صحافیوں کو ویکسی نیشن کرانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے۔ آج بھی کچھ لوگ کورونا کو سنجیدگی سے لینے کیلئے تیار نہیں جو انتہائی تشویشناک امر ہے، کورونا وبا ایک حقیقت ہے اور اس سے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو چاہیے کہ وہ حکومت کی مرتب کردہ ایس او پیز پر عمل کر کے نہ صرف اپنی، اپنے اہل خانہ بلکہ دوسرے لوگوں کو بھی محفوظ رکھیں اور کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے منفی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ساؤتھ ڈاکٹر کمار نے کہا کہ صوبے بھر میں ویکسی نیشن کا عمل تیز کیا جارہا ہے۔ کراچی پریس کلب میں ویکسی نیشن سینٹر کا قیام حکومت کا انتہائی مثبت قدم ہے ۔

واضح رہے کہ منگل کو پہلے دن 100 سے زائد صحافی اور ان کے اہل خانہ نے ویکسین لگوائی ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد۔ مولانا فضل الرحمان نے شہبازشریف کا استقبال کیا۔

شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ شہبازشریف کی مولانافضل الرحمان سے ملاقات میں مریم اورنگزیب، عطاء اللہ تاڑڑ، مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود،  اسلم غوری شریک تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں