کراچی: عید اور کورونا جیسی وبا کے دوران پی ایس او کی نااہلی عروج پر پہنچ گئی اور اکثر ڈیلرز کو بلاجواز پیٹرول کی سپلائی معطل ہے۔
آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شہر کے 50 فیصد پی ایس او کے پیٹرول پمپ پر پیٹرول دستیاب نہیں ہے۔ کئی ڈیلرز کو پی ایس او ضرورت سے زائد آئل خریدنے پر مجبور کررہی ہے اور پھر آئل خریدنے کے باوجود پیٹرول کی سپلائی معطل کر دی گئی ہے۔
اس وقت بیشتر پمپ ڈرائی ہوچکے ہیں اور ایمبولینسز کے لئے بھی پیٹرول دستیاب نہیں ہے۔ اگر پی ایس او نے فوری سپلائی بحال نہ کی تو شہر میں ایک بحران جنم لے سکتا ہے۔ حکومت پاکستان اس اہم مسئلہ کی طرف فوری توجہ دے۔
کمپنی کا کوئی بھی آر-ایم یا ڈی-ایم فون اٹھانے سے گریزاں ہے۔ پی ایس او آر-ایم عدنان عظمت اللہ کسی بھی ڈیلر کا فون اٹینڈ نہیں کررہا۔ شہر کی صورتحال گھمبیر ہوتی جارہی ہے۔