سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی خواجہ طارق رحیم کے ساتھ ایک اور مبینہ آڈیو لیک

0
47

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔ ثاقب نثار مبینہ طور پر خواجہ طارق رحیم کو توہین عدالت کی درخواست پر رہنمائی دے رہے ہیں۔

آڈیو میں سنا جا سکتا ہے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ آپ 2010 کا ازخود نوٹس کیس دیکھ لیں، آپ پڑھیں گے تو سمجھ آجائے گا، جس پر خواجہ طارق رحیم کہتے ہیں کہ کلاز تھری میں راستہ دیا ہوا ہے۔ ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ وہی تو آپ کے پاس وے آئوٹ ہے ورنہ تو کیس ہی نہیں بنتا تھا، آزاد جموں و کشمیر میں جو کچھ ہوا اس کے بعد تو توہین عدالت کا یہ سیدھا کیس ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں