افغانستان میں امن ہوا تو خطے میں استحکام آئے گا، وزیر خارجہ

0
34

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا۔ترک میڈیا کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ افغانستان میں امن ہوا تو خطے میں استحکام آئے گا۔ پاکستان افغانستان میں عدم استحکام کی بھاری قیمت ادا کرچکا ہے۔ کشمیریوں کی حمایت پر ترک قیادت کا شکر گزار ہوں اور کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنا جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔
بھارت 5 اگست کے فیصلے پر نظرثانی کرے تو پاکستان مذاکرات کیلئے تیار ہوگا۔

انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ ترک صدر اور عمران خان کے اسلامو فوبیا سے متعلق خیالات ایک جیسے ہیں اور مغرب میں مقدس ہستیوں کی توہین کے بڑھتے واقعات تکلیف دہ ہیں۔ ایران اور ترکی اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر متفق ہیں۔ انڈونیشیا اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے بھی بات کروں گا۔

کشمیر، سیاچن، سرکریک اور آبی مسائل کا حل مذاکرات ہیں۔ بھارت ہمیشہ مذاکرات سے پیچھے ہٹتا رہا ہے اور دوست ممالک ثالثی کی بات کرتے ہیں تو بھارت پیچھے ہٹ جاتاہے اور پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں