مصطفی عامر قتل کیس’ مرکزی ملزم کا مصطفی کو قتل کرنے سے ایک رات قبل زوما نامی لڑکی پر اپنے ہی گھر میں بد تریں تشدد’ 2 ماہ گزر جانے کے باوجود متاثرہ کے پورے جسم پر تشدد کے نشانات موجود

0
15

کراچی: مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان نے مصطفی کو قتل کرنے سے ایک رات قبل زوما نامی 19 سالہ لڑکی پر اپنے ہی گھر میں بد تریں تشدد کیا تھا۔

زوما نامی لڑکی ارمغان کے کال سینٹر میں کام کرتی تھی۔ ارمغان جیسے ظالم نے اس لڑکی پر اس قدر تشدد کیا کہ مارچ میں جب پولیس نے اس لڑکی کا میڈیکل چیک کروایا تو دو ماہ گزر جانے کے باوجود اس کے پورے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔

پولیس زوما اور ارمغان کے گھر سے حاصل کردہ نمونوں کا ڈی این اے میچ کروا رہی ہے تاکہ ارمغان کے خلاف مزید کوئی کاروائی کی جاسکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں