ماہ رمضان کے حوالے سے مسجد نبوی میں فرسٹ ہاؤس نمائش جاری

0
19

مدینہ منورہ: (ش ن) ماہ رمضان کے حوالے سے مسجد نبوی کے گیٹ نمبر 100 میں ‘فرسٹ ہاؤس’ نمائش جاری، مسجد نبوی کی جنرل اتھارٹی کی طرف سے منعقد کی گئی 10 زبانوں یہ نمائش، کنگ عبداللہ گیٹ ‘نمبر 100’ میں جاری ہے۔ جسے اب تک ایک لاکھ سے زائد زائرین نے دیکھا ہے۔

نمائش میں مسجد نبوی مسجد کے اندر کی تعمیر کے بارے میں معلومات فراہم کئے گئے ہیں جبکہ خانہ کعبہ کے متعلق گزشتہ زمانوں میں، حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دور سے شروع لیکر آج تک کی توسیع بھی ڈیجیٹل اسکرینوں پہ دکھائی جا رہی ہے، اس نمائش میں خانہ کعبہ کی تعمیر کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس کی خصوصیات کو متعارف کرایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جمع کردہ اشیاء کے ایک گروپ کو بھی دکھایا گیا ہے۔ یہ نمائش حرمین شریفین جنرل اتھارٹی کی کوششوں کا نتیجہ ہے تاکہ اللہ کے مہمانوں کی معلومات کو مزید تقویت ملے اور مسلمانوں کو عظیم مسجد نبوی اور خانہ کعبہ کی تاریخ سے متعارف کرایا جا سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں