کراچی: یمن کے ساحل پر لنگر انداز ایف ایس او صافر آئل ٹینکر اپنی شکستہ حالی کے باعث کسی بھی لمحے پھٹ سکتا ہے یا ڈوب جائے گا، آئل ٹینکر میں ایک ملین بیرل سے زیادہ تیل موجود ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ یہ 1976 کا ایک قدیم بحری جہاز ہے جس کی دیکھ بھال نہیں کی گئی اور کسی بھی وقت ڈوبنے یا پھٹنے کا امکان ہے۔