کراچی: امریکہ کی جنوبی ریاستوں مسی سپی اور الاباما کے دیہی علاقوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی ہے۔ حکام کے مطابق اب تک کم از کم 23 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
مسی سپی کے گورنر ٹیٹ ریوز نے ہفتے کو ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ جمعہ کی رات کے خوف ناک بگولوں کے باعث ریاست میں 23 افراد ہلاک جب کہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔
بگولوں کے باعث کئی عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں جب کہ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔ امدادی کارکنوں کو متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔