کراچی: چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت این اے 249 ضمنی انتخابات کے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں این اے 249 ضمنی انتخابات کے لئے سیکیورٹی اور انتظامی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر، کمشنر کراچی، سیکریٹری اسکول، سیکریٹری کالج، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ ایس ایس پیز شریک تھے۔
صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے اجلاس میں بتایا کہ این اے 249 کی خالی نشست پر 29 اپریل کو انتخابات ہونگے۔ این اے 249 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 339405 اور 277 پولنگ اسٹیشنز ہیں اور الیکشن میں کوڈ آف کنڈنکٹ کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈسکہ الیکشن میں کوڈ آف کنڈنکٹ کی خلاف ورزی سے مسائل پیدا ہوئے اور سندھ میں سانگھڑ، عمرکوٹ اور ملیر میں پر امن انتخابات سندھ حکومت کے تعاون کی وجہ سے ممکن ہوئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔
چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے الیکشن کمیشن کو صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ چیف سیکریٹری سندھ کی کمشنر کراچی کو صوبائی الیکشن کمشنر سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی اور الیکشن اور سیاسی جماعتوں کے الیکشن مہم کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر کو پولنگ اسٹیشنز پر ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔