پاکستان میں چین سے نیا کورونا ویریئنٹ آنے کا خطرہ

0
160

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے حکام کے مطابق چین میں لاک ڈاؤن کھلنے اور فری ٹریولنگ سے پاکستان میں کورونا کے ویریئنٹ آنے کا خطرہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کورونا کے کسی بھی نئے ویریئنٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ ماضی میں بھی کورونا کے نئے ویرینئٹ آئے جنہیں بروقت کنٹرول کیا۔

این سی او سی حکام کے مطابق پاکستان میں انسداد کورونا ویکسین لگنے کے باعث خطرہ کم ہے۔ پاکستان میں کورونا ویکسین کی اہل 90 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہے اور 95 فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔

واضح رہے کہ چین میں کورونا کے نئے ویریئنٹ کے کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں