جمہوریت کے لئے بھٹو خاندان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، صدر پیپلز پارٹی امریکہ

0
102

اسلام آباد: صدر پیپلزپارٹی امریکا خالد اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی عقیدت و احترام سے منائیں گے، جمہوریت کے لئے بھٹو خاندان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر شہید نے اپنا لہو دیکر جمہوریت کو پروان چڑھایا، بھٹو خاندان کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانیں دیں گے۔ پیپلزپارٹی امریکا کی تنظیم نے 27 دسمبر کو بینظیر بھٹو شہید کی تیرہویں برسی پر تقریبات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید قائد کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، اپنے ایک خصوصی بیان میں صدر پیپلزپارٹی امریکا خالد اعوان نے کہا کہ جمہوریت کے لئے بھٹو خاندان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر شہید نے اپنا لہو دیکر جمہوریت کو پروان چڑھایا ہے۔ بھٹو خاندان کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانیں دیں گے انھوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان جمہوریت کی اعلیٰ اقدار اور روایات کو آگے بڑھائیں گے، شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں جو لوگ سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ختم ہو گئی، وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں ہوگی۔ بینظیر شہید نے استحصال کے شکار عوام کو شعور دیکر استحصالی قوتوں کو شکست دی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں